بنگلہ دیش بھارت میں ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کے لیے راضی نہ ہوا اور اس ضمن میں آئی سی سی کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں، آئی سی سی وفد کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے میٹنگ اختتام کو پہنچی۔

بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست بھی آئی سی سی کو دے دی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یٹنگ کے بعد بتایا کہ آئی سی سی کے وفد کے ساتھ تعمیری ماحول میں گفتگو ہوئی اور حکومت کے سیکیورٹی خدشات آئی سی سی کے سامنے رکھ دیے گئے۔
یہ بھی پڑھئیے
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو ’غدار‘ کا طعنہ – urdureport.com
آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کو الزامات نے ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا – urdureport.com
بی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے وفد نے بنگلہ دیش کو دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کی تجویز دی، جس پر غور کیا گیا۔مزاکرات جاری رہیں گے۔
آئی سی سی بنگلادیش کے میچوں سے متعلق چند دنوں میں اپنا فیصلہ سنائے گی، کیونکہ بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

