حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی زاتی زندگی بارئے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کمایا سابق شوہر نے قبضے میں لے لیا۔
حالیہ انٹرویو میں مایا خان نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جو مارننگ شو کیلئے انہیں ماہانا 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ ملا کرتا تھا بعدازاں انہوں نے 4 لاکھ روپے ماہانہ پر بھی مارنگ شو کیا۔
تاہم اب انہوں نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے جو کچھ کمایا میرے سابق شوہر نے سب کچھ اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد مجھے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئیے
اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے۔ – urdureport.com
وٹہ سٹہ کی شادی،رابی پیرزادہ نے اپنی زاتی زندگی بارئے بڑا انکشاف کر دیا – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائی، میرے پاس تمام ثبوت بھی موجود تھے۔ میں دو سال تک عدالتوں کے چکر لگاتی رہی، لیکن اپنی محنت کی کمائی واپس حاصل نہ کر سکی۔
میزبان کی جانب سے جب سوال پوچھا گیا کہ ثبوت ہونے اور میڈیا میں ہونے کے باوجود انہوں نے اس معاملے کو میڈیا میں ہائی لائٹ کیوں نہیں کیا تو انہوں نے کہا کہ جب انسان کسی صدمے سے گزر رہا ہوتا ہے تو ایسی باتیں ذہن میں نہیں آتیں۔


