چینی ہائبرڈ ایس یو وی کار جیکو جے فائیو کی پاکستان آٹا مارکیٹ میں دیگر ایس یو ویز کی نسبت اس کی کم قیمت نے سب کو حیران کیا ہے کچھ جگہ اس کی بکنگ بند ہو چکی ہے۔
دیکھنے میں تو جیکو جے فائیو ان بہت سی گاڑیوں میں سے ایک لگتی ہے جو 2019 کے بعد سے پاکستانی مارکیٹ میں لانچ ہوئی ہیں اس کو کو منشا گروپ کی ملکیت نشاط موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کیا لیکن مارکیٹ میں موجود اس سیگمنٹ کی دیگر کے مقابلے میں خاصیت نے حیران کر دیا۔
نشاط گروپ نے جے فائیو کے دو ویریئنٹ لانچ کیے ہیں۔ پہلا کم فیچرز کے ساتھ کمفرٹ ویریئنٹ ہے جس کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے ہے اور دوسرا پریمیم ورژن ہے جس کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔
اس قیمت پر جیکو جے فائیو ہائبرڈ الیکٹرک ایس یو وی کے لیے مارکیٹ میں دستیاب سب سے سستا آپشن ہے۔ جے فائیو ایک بی سیگمنٹ ایس یو وی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک درمیانے سائز کی ایس یو وی ہے تاہم، پاک ویلز کے سنیل مانج کے مطابق جیکو جے فائیو کو زیادہ تر بی سیگمنٹ ایس یو وی سے تھوڑا بڑا ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کے لیے شرائط مزید سخت – urdureport.com
نشاط موٹرز کے سی ای او حسن منشا نے بتایا کہ جے فائیو کو اس کی موجودہ قیمت پر متعارف کروانے کا فیصلہ سادہ تھا،ہم نے صرف وہ قیمت دیکھی جو چینی مینوفیکچرر ہمیں دے رہا تھا اور قیمت کا اعلان کرنے سے پہلے اس میں اسمبلی کی اپنی لاگت شامل کی۔ اس میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی گئی۔یہ ایک ابتدائی قیمت تھی‘ اور انھیں دوبارہ جائزہ لینا ہو گا کہ آیا وہ اس قیمت پر فروخت جاری رکھیں گے یا کسی وقت اسے تبدیل کریں گے۔
جیکو کی کچھ ڈیلرشپس میں عوامی رسپانس کی وجہ سے بکنگ ابھی سے بند ہو گئی ہے۔ ایک جیکو ڈیلرشپ کے مطابق ڈیلیوری جولائی اور اگست تک متوقع ہے جس کے بعد یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آیا صارفین تک یہ گاڑیاں وقت پر پہنچ بھی سکیں گی اور کمپنی کی اسمبلنگ کیپیسیٹی کتنی ہے۔


