• Home  
  • دنیا کے دس امیر ترین افراد کی لسٹ جاری 2025 کس نے کتنا کمایا ؟
- خاص رپورٹ

دنیا کے دس امیر ترین افراد کی لسٹ جاری 2025 کس نے کتنا کمایا ؟

دنیا کے امیر ترین دس افراد کی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایک مرتبہ پھر ایلون مسک پہلے نمبر پر رہے۔ایلون مسک مسلسل سترہویں مہینے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ عالمی جریدے فوربز نے یکم اکتوبر 2025 تک دنیا کے دس بڑے […]

richest persons of world

دنیا کے امیر ترین دس افراد کی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایک مرتبہ پھر ایلون مسک پہلے نمبر پر رہے۔ایلون مسک مسلسل سترہویں مہینے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ

عالمی جریدے فوربز نے یکم اکتوبر 2025 تک دنیا کے دس بڑے ارب پتیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور حیرت انگیز طور پر صرف ان دس بڑے امیر ترین لوگوں کی مجموعی دولت بڑھ کر دو اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ 

ستمبر کے مہینے میں ان ارب پتیوں نے مجموعی طور پر دو سو ایک بلین ڈالر کمائے، حالانکہ اس دوران تین شخصیات کی دولت میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے

ایلون مسک کی ہے جو مسلسل سترہویں مہینے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پائے اور اب ان کی دولت تقریباً چار سو نوے ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئی ہے، جس کے بعد وہ تاریخ میں پہلے فرد ہیں جو نصف ٹریلین ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

دنیا کی دس امیر ترین شخصیات

ایلن مسک (Elon Musk)

ایلن مسک تقریباً 500 ارب ڈالر کی نیٹ ورتھ کے ساتھ پہلے نمبر پر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ وہ ٹیسلا (الیکٹرک گاڑیاں)، اسپیس ایکس (خلائی ٹیکنالوجی)، نیورالِنک (دماغی امپلانٹس)، بورنگ کمپنی (انڈر گراؤنڈ ٹنل سسٹم) اور X) جیسے بڑے منصوبوں کے مالک ہیںاور مسلسل سترہ ماہ سے دنیا کے امیر ترین فرد ہیں ۔وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی بھی رہ چکے ہیں اور امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے حق میں بڑی مہم چلائی تا ہم بعد ازاں ان کے صدر ٹرمپ کے ساتح اختلافات ہو گئے اور راہیں جدا ہو گءیں۔

لَری ایلیسن (Larry Ellison)

اوریکل (Oracle) کے بانی اور چیئرمین لَری ایلیسن تقریباً 350.7 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ ان کا بزنس بنیادی طور پر ڈیٹابیس سافٹ ویئر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرپرائز سلوشنز پر مشتمل ہے۔ اور آئی ٹی بزنس اس وقت دنیا میں فروغ پا رہا ہے اس کو جدید دنیا کا بزنس کہتے ہیں۔

مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg)

میٹا پلیٹ فارمز (Facebook, Instagram, WhatsApp, Threads, Oculus) کے بانی مارک زکربرگ کی نیٹ ورتھ تقریباً 245 ارب ڈالر ہے۔سوشل میڈیا میں ایک نئی جدت لانے والے شخص ہیں اور دنیا کو سوشل میڈیا کو ایک نئی شکل دی اور اب میٹا ورچوئل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت میں بھی بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

جیف بیزوس (Jeff Bezos)

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی دولت تقریباً 233 ارب ڈالر ہے۔ ایمیزون دنیا کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کلاؤڈ بزنس (AWS) چلا رہی ہے۔دنیا میں اس وقت آن لائن مارکیٹنگ فروغ پا رہی ہے اور ایمزون اس میں جدت بحی لا رہی ہے۔ بیزوس نے بلیو اوریجن کے ذریعے خلائی ٹیکنالوجی میں بھی قدم رکھا ہے۔

لَری پیج (Larry Page)

گوگل اور الفابیٹ کے شریک بانی لَری پیج تقریباً 200 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ سرچ انجن، یوٹیوب، اینڈرائیڈ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ان کی کمپنی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔گوگل سرچ انجن اب دنیا میں ایک برانڈ کی ھثیت اختیار کر گیا ہے۔

سرگی برن (Sergey Brin)

گوگل کے دوسرے شریک بانی سرگی برن کی دولت کا تخمینہ 190 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے الفابیٹ اور گوگل کے تحت مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز میں سرمایہ کاری کر کے اپنی دولت میں اضافہ کیا ہے۔ان کی دولت بھی آئی ٹی ہی کی بدولت بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت دنیا کا اہم بزنس بن چکا ہے۔

جینسن ہوانگ (Jensen Huang)

این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ تقریباً 160 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ اور یہ حیرت انگیز بات ہے کہ ان کی کمپنی نے گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs) اور مصنوعی ذہانت کے چیپس میں دنیا کی سب سے بڑی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو جدید AI انقلاب کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔

برنارڈ آرنو (Bernard Arnault & Family)

فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنو اور ان کی فیملی کی دولت تقریباً 160 ارب ڈالر ہے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے لگژری برانڈ نیٹ ورک LVMH (Louis Vuitton، Dior، Sephora) کے مالک ہیں اور یورپ کے سب سے امیر شخص قرار پاتے ہیں۔وہ امریکی امیرترین افراد میں شامل ہیں مگر ان کا تعلق امریکہ سے نہیں اور ایسے پہلے شخص ہیں۔

اسٹیو بیلِمر (Steve Ballmer)

مائیکروسافٹ کے سابق CEO اسٹیو بیلِمر کی نیٹ ورتھ تقریباً 155 ارب ڈالر ہے۔ وہ زیادہ تر مائیکروسافٹ کے حصص کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ این بی اے ٹیم "لاس اینجلس کلپرز” کے بھی مالک ہیں۔

وارن بَفِٹ (Warren Buffett)

مشہور سرمایہ کار وارن بَفِٹ کی نیٹ ورتھ تقریباً 140 ارب ڈالر ہے۔ وہ برکشائر ہیتھوے (Berkshire Hathaway) کے چیئرمین ہیں اور کوکا کولا، انرجی، بینکنگ اور انشورنس کمپنیوں میں بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔ سرمایہ کاری کی دنیا میں ان کا فلسفہ آج بھی سب سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی یہ فہرست اس بات کا اعشارہ کر تی ہے کہ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور لگژری بزنس کی دنیا میں نمایاں قدر ہے اور وہ پنپ رہے ہیں

یہ تمام شخصیات مرد ہیں جبکہ خواتین میں سب سے آگے ایلس والٹن ہیں، جو وال مارٹ کے بانی کی بیٹی ہیں۔ ان کی دولت ایک سو گیارہ ارب ڈالر کے قریب ہے اور وہ دنیا کی پندرہویں امیر ترین شخصیت قرار پائی ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں