پی ٹی وی نیوز پر معروف براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کا طویل وقفے کے بعد پہلا نیوز بلیٹن جاری ہوا جس پر ناظرین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عشرت فاطمہ کا پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر سفر چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے گزشتہ دنوں ان کو پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان چھوڑنے پر مجبور لکیا گیا جس پر انہو ں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو بھی جاری کی۔
ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد وفاقی وزیر عطا تارڈ متعلقہ حکام کے ساتھ ان کی رہا ئش گاہ پر گئے اور ان کو دوبارہ پی ٹی وی جوائن کرنے کی دعوت دی جس پر عشرت فا طمہ نے دوبارہ پی ٹی وی پر نیوز بلیٹن کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھئیے
لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی – urdureport.com
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔
وہ اپنے ناک کے کوکے کی وجہ سےبھی مشہور تھیں،پھر وہ وائس آف امریکہ کابھی حصہ رہیں اور پھر ریڈیوپاکستان سے حالات حاضرہ کاایک پروگرام کرتی رہیں۔

