اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’بریانی‘ میں ان کے کردار گل مہر کی تیاری کے دوران انہیں دو معروف سیاسی شخصیات کا حوالہ دیا گیا تھا تاکہ وہ ان کے انداز سے متاثر ہو کر اپنا کردار تشکیل دیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کو مریم نواز اور حنا ربانی کھر کو دیکھ کر اپنے کردار کی تیاری کریں، مگر انہوں نے کہا کہ پہلے ان کی تیار کردہ وارڈروب دیکھ لی جائے۔
ابتدائی اقساط میں ناظرین کو یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ میران کی بہن ہیں، بھابھی یا بیوی، تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ گل مہر دراصل میران کی بیوی ہیں، جس کی شادی میران کے بڑے بھائی کے انتقال کے بعد اس سے ہوئی تھی۔
حال ہی میں یوٹیوب پروگرام ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے اپنے کردار کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں
ہمارا نکاح دو طریقوں سے کیا گیا،اداکارہ جویریہ عبا سی کا انکشاف – urdureport.com
اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’بریانی‘ اپنی منفرد کہانی کے باعث ناظرین کی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، خاص طور پر ثروت گیلانی کے کردار گل مہر نے آغاز سے ہی تجسس پیدا کیا۔ان کا کردار ایک سندھی خاتون کا تھا، اس لیے انہوں نے خصوصی طور پر ہالہ جاکر اجرک اور دیگر مقامی اشیا کی خریداری کی تاکہ کردار میں اصلیت جھلک سکے۔

