ہنزہ کے علاقے پاسو علاقے میں ایک نادر منظر دیکھائی دیا جس کو کیمرے کی انکھ میں بند کر لیا گیا جب ایک سنو لیپرڈ ماں اپنے 3 بچوں کے ساتھ ایک ساتھ نظر آئی۔
ماہرینِ تحفظِ ماحولیات کے مطابق، یہ واقعہ اس خطے کی تاریخ میں صرف دوسری بار دستاویزی شکل میں ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ واقعہ ایک نادر اور غیرمعمولی کیوں ہے؟
سنو لیپرڈز دنیا کے سب سے پوشیدہ اور نایاب جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ برف اور پتھریلی پہاڑوں کے ساتھ قدرتی ہم آہنگی کی وجہ سے یہ انسانی نظر سے اکثر اوجھل رہتے ہیں۔
ایک سنو لیپرڈ کو کیمرے میں قید کرنا بھی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، لہٰذا 4 سنو لیپرڈز کا ایک ساتھ دکھائی دینا واقعی غیر معمولی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
دنیا کے 10امیر ترین خاندان کون سے؟سعودی شاہی خاندان کی دولت اربوں ڈالر بڑھ گئی – urdureport.com
بلوچستان کےسولر کڈز،جو طلوع سورج پر اٹھتے اور غروب ہونے پر مفلوج ہو جاتے ہیں – urdureport.com
اس سے قبل یہ منظر ہُشے ویلی، بلتستان میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور ہنزہ کی یہ جھلک اب اس خطے میں دوسری تصدیق شدہ دستاویز کے طور پر شامل ہو گئی ہے۔
یہ شاندار ویڈیو واکھان وائلڈ لائف ٹیم نے ریکارڈ کی، جن کی مسلسل محنت اور مانیٹرنگ نایاب انواع کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔


