ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سابق صدر سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل حبیب شاہ پر 10 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سلمان بٹ اب تاحیات بطور کھلاڑی، کوچ، عہدیدار یا نمائندہ، قومی یا بین الاقوامی سطح پر کسی سرگرمی میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ اب وہ تاحیات پابندی کی زد می آ چکے ہیں،
سلمان بٹ جیولن تھرو میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ اور ارشد ندیم کی جیت کے پیچھے ان کا بڑا ہاتھ تھا آخر کای وجہ بنی کہ ارشد ندیم پر تا حیات پابندی لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے – urdureport.com
ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان (اے ایف پی) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سلمان بٹ کی سربراہی میں ہونے والے فیڈریشن کے انتخابات میں قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئی ہیں اور اس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے ان پر تاحیات پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

