اسلام آباد میں وفاقی وزیر علیم خان کی پارک ویو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر جشن کے دوران ہلڑ بازی اور لڑائی جھگڑے کے منا ظر دیکھنے کو ملے۔
نئے سال کی آمد پر ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک بڑے جشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جسے شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
تاہم جشن کے دوران بعض ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں چند نوجوانوں کو املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز میں نظر آ رہا ہے کہ نوجوانوں نے پارک میں نصب بینچوں، خار دار تاروں اور دیگر تنصیبات کو توڑا جبکہ بعض اشیاء کو قریبی پانی میں پھینکتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئیے
عماد وسیم اور ان کی اہلیہ کی راہیں جدا کرنے والی نا ئلہ راجہ کون – urdureport.com
ڈاکٹر زین کے الزامات،شکر کریں عدالت نہیں جا رہی،ایس پی شہربانو نقوی – urdureport.com
اس جگہ پت فیملیز کو داخلے کی اجازت تھی جبکہ نوجوانوں کو جب داخلے کی اجازت نہ ملی تو وہ زبردستی اندر گھس گئے اور سیکیورٹی عملے سے لڑائی جھگڑے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج کے مناظر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب بغیر ٹکٹ کنسرٹ ایریا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد نے سیکیورٹی پر پتھراؤ کیا۔

