افغان طالبان نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پاک افواج نے انکی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ پاکستان نے قابض افغان طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی ہے، طالبان رجیم کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کےلیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48گھنٹے کیلئے سیزفائر کیا گیا ہے، پاکستان نے قابض افغان طالبان کی عارضی جنگ بندی کی درخواست فی الحال منظور کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے قندھار اور کابل میں تاک کر افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں قابض افغان طالبان کی بٹالین ہیڈ کوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین، بارڈر بریگیڈ 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ پڑھیں
پاک افغان بارڈر فائرنگ،پاک فوج کا بھر پور جواب متعدد افغانی فوجی ہلاک – urdureport.com
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ تباہ کیے گئے اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے، وزارت خارجہ نے بتایا کہ 48 گھنٹے میں فریقین تعمیری گفتگو کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں گے، گفتگو سے پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت راستہ تلاش کرنےکی مخلصانہ کوشش ہوگی۔
جنگ بندی سے قبل پاک فوج نے کامیابی سے قندھار اور کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا جس کے بعد قابض طالبان کی جانب سے درخواست سامنے آئی ہے۔


