ایشیا کپ ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف 5 وکٹوں ک نقصان پر 2 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا ، بھارت کےمڈل آرڈر بیٹر تلک ورما نے زمہ دارانہ 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل، پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان اور فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔
ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان شاندار 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔

