• Home  
  • ایپسٹین فائلز کی غلطی سے تصاویر جاری ، عالمی رہنما، شاہی خاندان اور ارب پتی شخصیات زد میں
- ٹاپ سٹوری

ایپسٹین فائلز کی غلطی سے تصاویر جاری ، عالمی رہنما، شاہی خاندان اور ارب پتی شخصیات زد میں

ایپسٹین فائلز سکینڈل میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ، نئے انکشافات میں عالمی رہنما، شاہی خاندان اور ارب پتی شخصیات سمیت مزید اہم افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ نئی فائلز میں عالمی […]

ایپسٹین فائلز سکینڈل میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ، نئے انکشافات میں عالمی رہنما، شاہی خاندان اور ارب پتی شخصیات سمیت مزید اہم افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔

بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز میں عمران خان کا ذکر،پی ٹی آئی کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں

امریکی محکمہ انصاف کی سنگین غلطی، حساس تصاویر جاری

ایپسٹین فائلز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ کی تصاویر کیوں ؟

شہزادہ اینڈریو پر دباؤ، کانگریس میں بیان کا مطالبہ

شاہ چارلس کے چھو ٹے بھائی اینڈریو سے شہزادے کا خطاب کیوں واپس لیا گیا

برطانوی شہزادے سے جنسی تعلقات پر ورجینیا رابرٹس کی کتاب میں نئے انکشافات تہلکہ مچ گیا

برطانوی سیاست میں ہلچل، پیٹر مینڈلسن بے نقاب

فائلز کے مطابق برطانیہ کے سابق سینئر وزیر پیٹر مینڈلسن نے بینکرز کے بونس سے متعلق ٹیکس پالیسی پر سرکاری ای میلز

جیفری ایپسٹین کو بھیجیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ۔

، جس پر بعد ازاں انہیں امریکا میں ان کو برطانوی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یورپی سیاست بھی متاثر، استعفے اور معذرتیں

سلوواکیہ میں وزیرِ اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر میروسلاو لائی چاک نے اس ضمن میں ایپسٹین کے ساتھ لڑکیوں اور سفارت کاری پر گفتگو سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
جبکہ ناروے کے شاہی خاندان کی ولی عہد شہزادی میٹے مارٹ نے تو باقاعدہ معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ 2013ء میں ایپسٹین کے فلوریڈا کے گھر قیام کر چکی ہیں۔

ایپسٹین اور موس اد سے تعلقات کا دعویٰ

نئی فائلز کے مطابق جیفری ایپسٹین کے سابق وزیرِ اعظم ای ہود باراک اور خفیہ ایجنسی موس اد سے قریبی تعلقات تھے، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے وہیں سے جاسوسی کی تربیت حاصل کی۔

جیفری ایپسٹین کون تھا؟ پس منظر

جیفری ایپسٹین ایک امریکی کروڑ پتی شخصیت تھا، جس کے دنیا بھر کی سیاسی اور بااثر شخصیات سے تعلقات تھے۔


2005ء میں فلوریڈا میں ایک 14 سالہ لڑکی کو جنسی تعلقات کے لیے جب اس نے پیسے دئیے تو اس وقت اس خلاف پیسے دینے کے الزام میں اس کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں۔

2006ء میں اسے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 2008ء میں اس نے جرم قبول کرتے ہوئے 13 ماہ قید کی سزا کاٹی۔
بعد ازاں اس پر انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات لگے ، 2019ء میں مقدمے کی سماعت سے قبل وہ جیل میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا، جسے سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں