بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ان کو چیک باونس کیس میں گرفتار کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں اداکار کو ہدایت کی وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
قبل ازیں عدالت نے ان کے ساتھ نرمی کا برتاو کیابھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کامیڈی اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔
اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔


