وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بسنت کا پیغام جا ری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بسنت منائیں حفاظت کے ساتھ 25 سال بعد اہلیان لاہور منائیں گے

لاھور میں 25 سال بعد 6,7,اور8 فروی کو بسنت میلہ سجنے لگا ہے جس میں زندہ دلان لاھور کو متنبہ کیا گیا گیا ہے اس دوران خطرناک ڈور دھاتی تار ،نائیلون اور شیشہ لگی مانجھے کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عاید ہے اس لیے شہری اس سے گریز کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بسنت میلے کے دوران رولز اینڈ ریگولیشن بہت سخت کر دئیے گئے ہیں اور قابل اجازت پتنگ مواد ہے اس کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کی سزا پانچ سال تک قید پچاس لاکھ جرمانہ کی سزا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حفاظتی اقدامات ضرور اٹھایں 35 انچ سے بڑی پتنگ اور 40 انچ سے بڑے گڈے کی اجازت نہیں ہو گئی۔
دوران پتنگ بازی عوامی امن میں خلل،ڈے جے سسٹم یا لاوڈ سسٹم ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کے استعمال پر بھی سخت پابندی عاید ہو گی۔این او سی چھتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
واضع رہے کہ پنجاب حکومت نے سیاسی رہنماوں کی تصویروں کے پتنگوں پر بھی پابندی عایڈ کر دی تھی ۔

