پاکستان سے اس وقت کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں یا تو اپنا کاروبار بند کر کے جا چکی ہیں یا پھر ایسا سوچ رہی ہیں ۔امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نےبھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ملتی نیشنل کمپنیوں کی واپسی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور جب پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی للی شیل مائیکرو سافٹ اور اور یاماہا جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔
اس وقت ملٹل۔نیشنل کمپنیاں کیوں پاکستان سے جا رہی ہیں اس کا تعلق پاکستان کے معاشی ماحول اور کمپنیوں کے اپنے مسائل سے بھی ہو سکتا ہے۔

