سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی چیرمین عمران خان سے ملاقات کرانے کی لطیف کھوسہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے۔
عدالتِ نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھئیے

