صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور دے دی ہے جس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئیں
عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، نوٹیفکیشن کسی بھی وقت،وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس – urdureport.com
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی۔ ایئر چیف مارشل کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 کو ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ ملازمت کے مکمل ہونے پر ہوگا۔
اعلامیہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے ایئر چیف کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


