• Home  
  • لاھور ، دوران بسنت پتنگ پر سیاسی رہنما کی تصویر لگانے پر پابندی،حکومت کی پریشانی میں اضافہ
- پاکستان

لاھور ، دوران بسنت پتنگ پر سیاسی رہنما کی تصویر لگانے پر پابندی،حکومت کی پریشانی میں اضافہ

لاھور میں بسنت کے مو قع پاکستان تحریک انصاف کے با نی چیرمین عمران خان کی تصویر والی پتنگیں اور گڈے مارکیٹ میں آگئے جس پر پنجاب حکومت کو سیاسی رہنماوں کی تصویروں کے پتنگ اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔ بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جب کہ پتنگوں […]

لاھور میں بسنت کے مو قع پاکستان تحریک انصاف کے با نی چیرمین عمران خان کی تصویر والی پتنگیں اور گڈے مارکیٹ میں آگئے جس پر پنجاب حکومت کو سیاسی رہنماوں کی تصویروں کے پتنگ اڑانے پر پابندی لگا دی ہے۔

بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جب کہ پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر مکمل پابندی ہوگی،کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی ہو گی۔

30 روزکے لیے مذہبی و سیاسی نقش ونگار والی پتنگوں کی تیاری،خرید و فروخت اوراستعمال پر پابندی ہوگی،بسنت کے دوران بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

خلافِ قانون پتنگوں کی تیاری،نقل وحمل،ذخیرہ، فروخت اور استعمال قابلِ تعزیر جرم قراردیاگیا،اشتعال انگیز عناصرکی جانب سے بسنت کےدوران مذہبی یا سیاسی علامات استعمال کرنےکا اندیشہ تھا۔

حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے آرڈر جاری کای گیا جس میں کہا گیا کہ لاھور مین 6 سے 8کے دوران بسنت میلے کے دوران صرف ایک رنگ یا ملٹی کلر پتنگوں اور گڈوں کو ارانے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "حکومت پنجاب ایک طرف بسنت منا رہی ہے دوسری طرف پتنگ کی ساخت پرکئی طرح کی پابندیاں لگا رہی ہےکیونکہ لاہور میں ایک خاص تصویر والی پتنگ کی بڑی ڈیمانڈ ہے اس تصویر والی پتنگ کے فضا میں ابھرنے سے کچھ لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس لئے یہ حکم جاری ہوا”

واضع رہے کہ لاھور میں نہ صرف سیاسی رہنماوں کی تصویریں لگانے بلکہ بعض خاص گونوں اور میوزک پر بھی پا بندی لگا رکھی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں