لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف نو مئی کو سرکاری افسران کی رہائش گاہ جی او آر کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔اس مقدمے میں 33 ملزمان ہیں جبکہ 41 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
عدالت نے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو بری کر دیا۔ اٹھ ملزمان کو عدالت نے سزائیں سنائیں۔
رواں برس جولائی میں نو مئی کے ایک مقدمے میں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں اور شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے سے بھی بری کر دیا گیا تھا۔
نو مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس میں عسکری املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے۔جس کے بعد متعدد گرفتایاں عمل میں لائی گئیں اور نو مئی کے مقدمات چلائے گئَے

