وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گھریلو گیس کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی اور ساتھ ہی گیس کی طلب و رسد پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے، صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
وزیراعظم کی گھریلوصارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت – urdureport.com
اوگرا نے رواں مالی کےلیے گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ – urdureport.com
اجلاس میں سوئی نادرن کے حکام نے بتایا کہ صنعتوں کو گیس بندش ایک دن سے دو دن کرنے پر مشاورت جاری ہے، دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں۔

