معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے جہا ں انہو ں نے کہا ہے کہ ان کی پہلے وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی۔
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں شادی شدہ تھی لیکن بعد ازاں میں نے خلع لے لی۔ رابی پیرزادہ اس وقت ایک بیوٹی برانڈ چلا رہی ہیں، جو مصوری سے وابستہ ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی متحرک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہوں اور اس سے قبل میں نے اپنی شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس کے بعد میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شاید میرے اور ہم دونوں کی تکالیف کا خاتمہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس سے متعلق میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہوں۔
ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ ایک ’وٹہ سٹہ‘ یعنی تبادلہ شادی تھی، جس پر آج مجھے افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
صبا قمر کا نئے ڈرامے میں بولڈ انداز، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا – urdureport.com
ثنا جاوید کو سوشل میڈیا صارفین کو جواب مہنگا پڑ گیا – urdureport.com
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


