امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آنکھوں پر ماسک، ہاتھ میں پانی کی بو تل پکڑے زیر حراست وینزویلا کے صدر مادورو کی تصویر جاری کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر چند تصاویر جاری کی ہیں۔ اُن میں بظاہر انھیں اور دیگر امریکی حکام کو گزشتہ رات وینیزویلا پر حملوں اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کی گرفتاری کے مناظر دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں
امریکی صدر کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو منشیات کی سمگلنگ سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے کے لیے نیویارک لے جایا جا رہا ہے۔ مادورو نے ماضی میں منشیات کے کارٹیل کا سربراہ ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
کیا وینزویلا کے خام تیل کے ذخائر اصل مسلہ ہیں

امریکی جائزے کے مطابق وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تصدیق شدہ خام تیل کے ذخائر ہیں ,امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی ) کے مطابق 2023 میں وینزویلا نے عالمی خام تیل کی پیداوار کا صرف 0.8% پیدا کیا جس کی وجہ تکنیکی اور بجٹ سے متعلق چیلنجز ہیں۔
پہلا ٹینکر ضبط کرنے کے اعلان کے بعد ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا: ’میرا خیال ہے ہم یہ تیل رکھ لیں گے۔‘اس سے قبل امریکہ نے وینزویلا کے ان الزامات کو مسترد کیا تھا کہ مادورو حکومت کے خلاف اقدامات کا مقصد ملک کے غیر استعمال شدہ تیل کے ذخائر تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکی کمپنیاں وینیزویلا جائیں گی تاکہ اس کے تیل کے انفراسٹرکچر کو درست کریں تاکہ یہ ملک کے لیے پیسہ کمانا شروع کریں۔

ٹرمپ نے امریکہ اور وینیزویلا کے درمیان ایک ’شراکت داری‘ کی بات کی، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وینیزویلا کے عوام کو ’معاشی طور پر مستحکم، خودمختار اور محفوظ‘ بنائے گی۔ انھوں نے مادورو کو ’غیر قانونی آمر‘ قرار دیا
مادرو حکومت کے لیے تیل غیر ملکی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اس شعبے سے حاصل ہونے والا منافع حکومت کے بجٹ کا آدھا سے زیادہ حصہ پورا کرتا ہے۔
فی الحال وینزویلا روزانہ تقریباً نو لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے جس کا چین سب سے بڑا خریدار ہے۔ایسے وقت میں وینزویلا کے صدر کو امریکی تحویل میں لیکر امریکہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان پر مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلا ئے جا یں گے۔
امریکی صدر کے مطابق ابھی مادورو اور ان کی اہلیہ کو منشیات کی سمگلنگ سے متعلق الزامات کا سامنا کرنے کے لیے نیویارک لے جایا جا رہا ہے۔ مادورو نے ماضی میں منشیات کے کارٹیل کا سربراہ ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ وینزویلا پر دوسرا بڑا حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا اور اقتدار کی محفوظ، مناسب اور منصفانہ منتقلی تک امریکہ وینزویلا کو چلائے گا۔
صدر مادورو پر منشیات اور اسلحے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور فی الحال ان کی امریکہ منتقلی کا عمل جاری ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ’امریکہ وینیزویلا کو چلانے جا رہا ہے جب تک کہ وہاں محفوظ، مناسب اور منصفانہ انتقالِ اقتدار ممکن نہیں ہو جاتا۔


