انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایشیاء پیسیفک ریجنل فائنل سے متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہو ں گی۔
یہ بھی پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوےکی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پہنچ گئیں – urdureport.com
لاھور،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔ – urdureport.com
میزبان ٹیموں کے علاوہ ورلڈ کپ میں پاکستان،انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلادیش، افغانستان، نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان اور امریکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

