متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزیبی نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیبر ویزوں کی جلد بحالی کی نوید سنا دی۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے، اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ملاقات میں یو اے ای میں مزدوروں کے دیگر اہم ایشوز پر بھی بات کی گئی۔
وفد میں پوئپا کے چیرمین سید رحمت علی شاہ سیکریٹری جنرل منیر صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے اسپیشل اسسٹنٹ شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شامل تھے۔
سفیر الزیبی نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کے اقدامات جاری ہیں اور جلد اس میں پیشرفت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جس میں ماہر افرادی قوت کی فراہمی بھی شامل ہے۔
انہوں نے پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای کی ترقی میں کردار کی تعریف کی۔پوئپا کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ نے سفیر کے سفارتی اقدامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھئِے

