پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غازہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’پاکستان کے وزیراعظم کو امریکہ کے صدر کی جانب سے دعوت موصول ہوئی ہے کہ وہ مذکورہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوں۔‘
وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز اس بورڈ کے کچھ ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا تجویز کردہ ’بورڈ آف پیس‘ علاقے میں اکتوبر کے بعد سے نافذ جنگ بندی کے تحت غ زہ کی عارضی حکومت کی نگرانی کے لیے کردار ادا کرے گا۔
‘اس مجوزہ بورڈ میں شامل ناموں میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
گزشتہ برس اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے منظرعام پر آنے والے منصوبے کے مطابق صدر ٹرمپ اس بورڈ کے سربراہ ہیں۔

