• Home  
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ اور سیریز دونوں جیت لی,کنگ چل پڑے
- کھیل

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ اور سیریز دونوں جیت لی,کنگ چل پڑے

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 مقابلے میں شکست دے کر میچ اور سیریز دوبنوں اپنے نام کرلی۔ بابر اعظم پلیئر آف دی میچ جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 […]

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 مقابلے میں شکست دے کر میچ اور سیریز دوبنوں اپنے نام کرلی۔ بابر اعظم پلیئر آف دی میچ جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کے بابر اعظم نے 68 رنز بنائے، انہوں نے 9 چوکے لگائے، انہوں نے اپنی نصف سنچری 36گیندوں پر اسکور کی تھی، یہ اُن کی 40ویں نصف سنچری تھی، یوں انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا 33، صاحبزادہ فرحان 19، حسن نواز 5، صائم ایوب اور محمد نواز صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خان 6 اور فہیم اشرف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریق اکے کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 جبکہ ڈونوون فریرا اور اینڈائل سملین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ 

جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا تھا، مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے تھے۔

ریزا ہینڈریکس 34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں