• Home  
  • پاک بھارت میچ،انڈین کپتان کا بڑا ردعمل آگیا
- ٹاپ سٹوری

پاک بھارت میچ،انڈین کپتان کا بڑا ردعمل آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکسگان سے میچ ہو یا نہ ہم کولمبو جائیں گے۔ دوسری جانب بھارت کو گروپ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے انکار کے باوجود شیڈول کے مطابق گراؤنڈ میں […]

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکسگان سے میچ ہو یا نہ ہم کولمبو جائیں گے۔

asia cup,india won
india team

دوسری جانب بھارت کو گروپ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے انکار کے باوجود شیڈول کے مطابق گراؤنڈ میں پہنچنا ہوگا۔

یہ بھارتی ٹیم کی مجبوری ہو گی جہاں وہ مخالف ٹیم کا انتظار کرے گی اور بعد از میچ پریس کانفرنس سمیت دیگر عمل مکمل کرنا پڑے گا، جس کے نتیجے میں دو پوائنٹس حاصل ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وریا کمار یادیو نے کہا کہ ہماری ٹیم کولمبو جائے گیا چاہے میچ ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ذہن بالکل واضح ہے، ہم نے ان کے ساتھ کھیلنے سے منع نہیں کیا، انکار پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے شیڈول بنایا ہے، بی سی سی آئی(بھارتی کرکٹ بورڈ) اور حکومت نے آئی سی سی سے ہم آہنگی کے ساتھ غیرجانب دار مقام پر کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہماری ٹکٹیں بک ہوچکی ہیں، ہم جا رہے ہیں بعد میں دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری کو ہو رہا ہے جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئی سی سی نے پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

مبصرین کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی سی اور میزبان کو بڑا مالی خسارہ ہوسکتا ہے، اس لیے آئی سی سی کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیم 7 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلا گا، گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کیا پاکستان ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں بھی بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرئے گا،ترجمان نے بتا دیا

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں