پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آج پہیہ جام ، شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے رکھی ہے وہیں پی ٹی آئی کے کچھ منحرفین سابق رہنما بسنت کو انجوائے کرنے میں مصروف ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آج پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے جس کی جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے بھی حمایت کا اعلان کی۔
‘اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کچح منحرف سابق لیڈر جن می فواد چوہدری اور ابرار الحق وغیر شامل ہیں وہ اس وقت لاھور میں بھرپور طریقے سے بسنت ملیے کو انجوائے کر رہے ہیں۔
معروف سنگر ابرار الحق نے تو بسنت پر اپنا نیا گانا بھی لانچ کیا ہے جس پر علینہ عامر کا ڈانس وڈیو وائرل ہو رہا ہےاور وہ اس کو پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں۔
جبکہ پی ٹی آئی کے ایک اور منحرف رہنما فواد چوہدری اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ لاھور میں بسنت کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں جبکہ ان دونوں کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال یا شٹر ڈاون بارئے کو بیان سامنے نہیں آیا۔
فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بسنت لاھور کا تہوار ہے جس طرح کی بسنت لاھور میں ہوتی ہے پوری دنیا میں نہیں ہوتی میں نے تو سعد رفیق ایاز صادق اور دوسری مسلم لیگی رہنماوں کو بھی کہا ہے کہ آئیں اور تنگ اڑائیں۔
انہوں نے اس سوال پر کہ اپ کے علاوہ باقی پی ٹی آئی رہنما بسنت منانے نظر نہیں آرہے تو انہوں نے کہا کہ کل شیر افضل مروت صاحب بھی لاھور بسنت منانے آرہے ہیں یہ لاھور کی ہی تقریب ہے باقی کسی جگہ کی نہیں۔

