کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں اشتہاری سکرینز پر فحش ویڈیو چلنے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اس کی وجہ بتا دی۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے موبائل فون سے یہ ویڈیو حادثاتی طور پر چل گئی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈیفینس کی مرکزی شاہراہ پر نصب ایس ایم ڈی اشتہاری سکرینز پر اچانک چند لمحوں کے لیے فحش ویڈیو چل گئِ جس کو بعض شہریوں نے ریکارڈ کر لیا۔
بعض لوگوں نے اس ایس این ڈی پر چلنے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھِ ڈال دیا۔
نجی اشتہاری کمپنی کے آپریشن مینیجر آصف خان نے کے مطابق انھیں شبہ ہے کہ کمپنی کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے یہ حرکت کی گئی۔ایک ملزم پولیس کے حوالے کیا ہے۔
پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 292 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جو فحش مواد کی تیاری، تقسیم یا عوامی نمائش کو جرم قرار دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے

