خیبر پختونخوا کابینہ کے دو وزراء وزیر آبپاشی عاقب اللہ اور وزیر ثانوی تعلیم فیصل ترکئی مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیئے ہیں یہ بڑی پیشرفت وزیر اعلیِ کے پی کے کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

جن دو وزرا نے اب تک کے پی کے کابینہ سے اسعفتی دیا ان دونوں وزراء کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان اور وزیر برائے ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی اپنی وزارت سے مستعفی ہو عاقب اللہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔جنہوں نے اپنے استعفی وزیر اعلی کو ارسال کردئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کی افواہیں گرم تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں میں ردوبدل اور مزید وزراء سے ذمہ داریاں واپس لینے کا امکان ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس با رءے جلد بڑی پیشرفت سا منے آئے گی۔

