• Home  
  • 2025,پاکستان کی پانچ ٹاپ فلمیں کونسی جنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے
- انٹرٹینمنٹ

2025,پاکستان کی پانچ ٹاپ فلمیں کونسی جنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے

سال 2025 پاکستانی سینما کےلیےایک یادگارسال ثابت ہوا،جہاں بڑے ستاروں کی واپسی اور منفرد کہانیوں نےشائقین کےدل جیت لیے،2025,پاکستان کی پانچ ٹاپ فلیمں کونسی جنہوں نے کامیابی کے گھنڈے گاڑھے۔    اس سال انڈسٹری نےنہ صرف مقامی سطح پر بہترین کاروبارکیا بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی پہچان بنائی۔رواں برس کی وہ 5 فلمیں جنہوں […]

سال 2025 پاکستانی سینما کےلیےایک یادگارسال ثابت ہوا،جہاں بڑے ستاروں کی واپسی اور منفرد کہانیوں نےشائقین کےدل جیت لیے،2025,پاکستان کی پانچ ٹاپ فلیمں کونسی جنہوں نے کامیابی کے گھنڈے گاڑھے۔

   اس سال انڈسٹری نےنہ صرف مقامی سطح پر بہترین کاروبارکیا بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی پہچان بنائی۔رواں برس کی وہ 5 فلمیں جنہوں نے کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے،درج ذیل ہیں

لو گرو
یہ فلم بلاشبہ سال کی سب سےبڑی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جادوئی جوڑی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ باکس آفس کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

ویلکم ٹو پنجاب
شہزاد رفیق کی اس فلم کوتخلیقی معیار کی بنیاد پرٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا،اس فلم نے باکو فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی سطح پرایوارڈجیت کرپاکستانی ثقافت کا نام روشن کیا۔

 نیلوفر
شائقین کو برسوں سے فواد خان اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کا انتظار تھا، اور ‘نیلوفر’ نے اس انتظار کا بھرپور صلہ دیا۔ ایک کلاسک لو اسٹوری ہونے کے باوجود اس کی شاندار اداکاری نے اسے دیگر فلموں سے ممتاز کیا۔

 دیمک
رفیع راشدی کی فلم ‘دیمک’ سال کا سب سے بڑا سرپرائز ثابت ہوئی۔ اس کی کامیابی نے مستقبل میں نئے تجربات کرنے والے فلم سازوں کے لیے ایک نئی راہ متعین کر دی ہے۔

دی مارشل آرٹسٹ
ایکشن فلموں کے شوقین افراد کے لیے شاز خان کی یہ فلم ایک بہترین تحفہ تھی۔ اگرچہ عید پر سخت مقابلے کی وجہ سے اسے کمرشل سطح پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اپنی بہترین تکنیک اور جاندار فائٹ سینز کی بدولت اس نے شائقین اور ناقدین سے خوب داد سمیٹی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں