مسلم لیگ ن کے وفا قی وزیر نیشنل فود سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ،انڈسٹری و پروڈکشن ڈوئژن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم سے تو یہی لگتا ہے کہ صدر زرداری کے خلاف جتنے مقدمات بنا ئے گئے ان کو ختم کر دیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اب تو ترمیم ہو گئی ہے لیکن میرا خیال تھا کہ اگر صدر صاحب تا حیات استثنیٰ نہ لیتے تو بہتر تھا۔
پارلیمنت ہاوس میں میڈیا نے جب ان سے سوال کای کہ کیا جب کہ اب ترمیم ہو گئی ہے اور صدر زرداری کے خلاف تمام مقدمات ختم ہو گئے ہیں تو اپ جھوٹے مقدمات بنا نے پر معافی مانگیں تو اس سوال پر وفاقی وزیر جواب کو گول مول کر گئے اور کہا کہ وہ تو پہلے ہی ہم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
تاحیات کسی کو تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے مفتی تقی عثمانی – urdureport.com
وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کی کیا بات ہے ہم نے سی او ڈی کیا اور پچھلی حکومت مین اکھٹے تھے۔ہم نے پی ڈی ایم کی حکومت ملکر بنائی وہ کابینہ میں تھے چلائی،اور اس وقت بلاول صاحب وزیر خارجہ تھے،سیاست مین وقت کے ساتھ ساتھ ملتے بھی رہتے ہیں اور الگ بھی ہو تے رہتے ہیں۔


