• Home  
  • سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ آفیسر نذر عباس آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات
- پاکستان

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ آفیسر نذر عباس آئینی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل )نذر عباس کو تین سال کے عرصہ کے لیے ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا ہے۔ اس سے قبل نذر عباس سپریم کورٹ اف پاکستان میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد اپنے […]

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل )نذر عباس کو تین سال کے عرصہ کے لیے ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا ہے۔

اس سے قبل نذر عباس سپریم کورٹ اف پاکستان میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

نذر عباس کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل 15 نومبر 2025 سے تین سال کے عرصہ کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نذر عباس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جوڈیشل برانچ میں طویل عرصے تک اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اور جوڈیشل برانچ کہ معاملات کے حوالے سے وہ ایک وسیع تجربہ کے حامل افیسر تھے اور ان کی انہی خدمات اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت جو کہ ملک میں ایک نیا سیٹ اپ ہے اس میں ان کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں تاکہ وفاقی ائینی عدالت میں جوڈیشل برانچ کو ایک انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جا سکے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں