اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی آنکھ کے علاج کا چوتھا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں پمز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں انہیں انجیکشن دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی بینائی میں پہلے کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔
اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ مریض کو گزشتہ روز اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق طریقہ کار سے پہلے مریض کی رضامندی حاصل کی گئی اور ماہرینِ چشم نے معائنہ کر کے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئِے
پمز ہسپتال میں عمران خان کو آنکھوں جے انجکشن کی تیسری خوراک لگا دی – urdureport.com
عمران خان کی عید پر بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو ، اطمینان کا اظہار – urdureport.com
مزید بتایا گیا کہ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (او سی ٹی) کے نتائج میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی۔ مریض کی رضامندی سے یہ عمل آپریشن تھیٹر میں مکمل کیا گیا، جبکہ اسے ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق مریض پروسیجر سے پہلے، دوران اور بعد میں مکمل طور پر مستحکم رہا، اور بعد ازاں ضروری ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔


