وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی ر ور ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سےآئندہ ایک ہفتے کیلئے ہو گا۔
وزیراعظم آفس اعلامیہ
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا، دنیا میں تیل کا بد ترین بحران تھا،130روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا، پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹرسائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو فیول کی مد میں سبسڈی دی گئی ہے۔


