60 سالہ حکیم بابر، جو حال ہی میں ایک نوجوان لڑکی سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے تھے، نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلا کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔
حکیم بابر کے مطابق انہیں کوٹلی کھوکھراں کے رہائشی صفدر اور سکو نامی افراد نے اپنے گھر مدعو کیا، جہاں انہیں جوس پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جوس پینے کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
حکیم بابر کو زہر دے دیا گیا pic.twitter.com/T98KRsvw90
— Urdu Report (@UrduReportpk) May 30, 2026
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کم عمر بچے ہیں اور ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ حکیم بابر نے کہا کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مبینہ طور پر نامزد افراد پر عائد ہوگی۔
مذید پڑھئِں
راولپنڈی کے حکیم بابر اور اہلیہ کی وائرل ویڈیوز پر معذرت – urdureport.com
دلہن کی گود میں سر رکھ کر فوٹو شوٹ، 60 سالہ حکیم بابر کی ویڈیوز پر تنقید – urdureport.com
دوسری جانب پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔


