پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، انہیں معروف عالمی جریدے فوربز کی ’’30 انڈر 30 ایشیا 2026‘‘ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فہرست میں انہیں انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔
Pakistani actor Hania Aamir has made history by becoming the first Pakistani actress to be featured in the Forbes 30 Under 30 Asia 2026 list.
The achievement highlights her growing influence in the entertainment industry and her expanding international fanbase.
Subscribe for… pic.twitter.com/Crb0VicxfL
— Narratives Media (@NarrativesM) May 30, 2026
فوربز کی یہ سالانہ فہرست ایشیا بھر کے اُن باصلاحیت نوجوانوں کو نمایاں کرتی ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہو اور جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہوں۔ اس سال پاکستان سے ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ساز سمن کامران کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مذید پڑھئِں
ہانیہ عامر کےچہرے پر ’ڈمپلز‘ کی وجہ کیا نکلی – urdureport.com
ہانیہ کی شادی کی تقریبات : وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی – urdureport.com
ہانیہ عامر گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ حال ہی میں انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون شخصیت بھی بن چکی ہیں، جو ان کی بڑھتی ہوئی عالمی اور مقامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔


