بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور شرواری کی جاسوسی پر مبنی ایکشن فلم ‘الفا’ کی ریلیز کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسی دوران فلم کی آن لائن ریلیز سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر بھی یش راج فلمز نے واضح مؤقف اختیار کر دیا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ فلم کو ایک بڑے مالیاتی معاہدے کے بعد سینما گھروں کے بجائے براہِ راست کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یش راج فلمز نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلم کی پہلی نمائش صرف سینما گھروں میں ہوگی۔
AURA Farming By Alia Bhatt 💥
The ALPHA Girl ✅ pic.twitter.com/lT6qHBhCkY
— POSITIVE FAN (@POSITIVEFANN) July 2, 2026
پروڈکشن ہاؤس کے مطابق ‘الفا‘ 10 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے مشہور اسپائی یونیورس کا اہم حصہ ہے، اسی لیے اسے بڑی اسکرین کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
مذید خبریں
اکشے کمار کی نئی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل’ہاؤس فل 5‘ سے بہتر کامیڈی قرار – urdureport.com
ماضی کی سکرین آئیکون ہیما مالنی کے نایاب بنگلے کوبھی نیا نام مل گیا – urdureport.com
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی اسٹریمنگ ریلیز فوری طور پر نہیں ہوگی، بلکہ پہلے اسے مکمل تھیٹر رن دیا جائے گا۔ اس کے بعد مناسب وقت پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق اعلان متوقع ہے۔
دوسری جانب فلم کی ایڈوانس بکنگ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شائقین میں عالیہ بھٹ اور شرواری کی اس ایکشن فلم کے لیے خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔


