وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران 50 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے، جو پنجاب کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔
صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ماضی میں کسی بھی حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے۔
اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی مشینی نظام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد رہی۔ بریفنگ کے مطابق جاری کردہ قرضوں کا بیشتر حصہ کھاد کی خریداری پر خرچ کیا گیا، جبکہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے یوریا کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج
ادھر لاہور میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی اور عید بونس نہ ملنے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ گجومتہ اور واہگہ سمیت کئی علاقوں میں ملازمین نے کام بند کر کے دھرنے دیے اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی روک دیں۔
مذید خبریں
مریم نواز کی ای ٹیکسی سکیم میں اپلائی کیسے کریں کیا آپ اہل ہیں جانئیے – urdureport.com
لاہور: دو غیر ملکی خواتین کا اغوا اور زیادتی،ملزم ڈپٹی وزیر اعظم کا مبینہ رشتہ دار – urdureport.com
احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں بونس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم تنخواہوں کے ساتھ ادائیگی نہیں کی گئی۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر کٹوتیاں ختم نہ کی گئیں اور بونس ادا نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ روز جاری کر دی گئی تھیں اور بجٹ کے باعث ادائیگی میں معمولی تاخیر پیش آئی۔


