• Home  
  • چار جعلی خواتین مجسٹریٹ عملہ سمیت گرفتار ! جرمانے بھی وصول کیے
- پاکستان

چار جعلی خواتین مجسٹریٹ عملہ سمیت گرفتار ! جرمانے بھی وصول کیے

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں چار خواتین پر مشتمل ایک گروہ کے جعلی مجسٹریٹ اور سرکاری عملہ بن کر دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین میں سے ایک، راحیلہ، خود […]

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں چار خواتین پر مشتمل ایک گروہ کے جعلی مجسٹریٹ اور سرکاری عملہ بن کر دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ٹیم نے اسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں کم از کم تین ہوٹلوں کی مبینہ انسپکشن کی اور جرمانے وصول کیے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو خواتین نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!