لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board – PCB) نے قومی ٹیم کی ٹیسٹ قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسٹار بیٹر بابر اعظم (Babar Azam) کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
یہ اعلان پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید (Aaqib Javed) نے کمیٹی کے اراکین مصباح الحق (Misbah-ul-Haq) اور اسد شفیق (Asad Shafiq) کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو آئندہ ویسٹ انڈیز (West Indies) کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتان نامزد کیا ہے، جبکہ اس موقع پر دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا گیا۔
بابر اعظم اس سے قبل 2023 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ (ICC Cricket World Cup 2023) کے بعد قومی ٹیم کی تمام فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد شان مسعود (Shan Masood) کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔
پاکستان ٹیم کی کارکردگی
تاہم گزشتہ ڈھائی برس کے دوران پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم نے 16 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 12 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کو بنگلہ دیش (Bangladesh) کے خلاف ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
پی سی بی کو امید ہے کہ بابر اعظم کی واپسی سے ٹیسٹ ٹیم کو نئی سمت ملے گی اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں قومی ٹیم بہتر نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
مذید خبریں


