• Home  
  • فیفا ورلڈ کپ : ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا،اسپین دیگر ایواردز لے اڑا
- پاکستان

فیفا ورلڈ کپ : ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ جیت لیا،اسپین دیگر ایواردز لے اڑا

فرانس کے اسٹار فارورڈ کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ FIFA World Cup 2026 میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیت کر فٹبال کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔ 27 سالہ ایمباپے Kylian Mbappe نے ٹورنامنٹ کے 8 میچز میں 10 گول اسکور کیے […]

فرانس کے اسٹار فارورڈ کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ FIFA World Cup 2026 میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیت کر فٹبال کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔

27 سالہ ایمباپے Kylian Mbappe نے ٹورنامنٹ کے 8 میچز میں 10 گول اسکور کیے اور آٹھ گول کرنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی Lionel Messi کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈن بوٹ اپنے نام کی۔ اس سے قبل انہوں نے قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ میں بھی 8 گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، یوں وہ مسلسل دو ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ World Cup Golden Bootجیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

ایمباپے 1970 کے بعد ایک ہی ورلڈ کپ میں 10 یا اس سے زیادہ گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے قبل مغربی جرمنی کے گیرڈ مولر نے 1970 کے عالمی کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ایک ہی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اب بھی فرانس کے جسٹ فونٹین کے پاس ہے، جنہوں نے 1958 کے ٹورنامنٹ میں 13 گول کیے تھے، جبکہ ہنگری کے سینڈور کوچش نے 1954 میں 11 گول اسکور کیے تھے۔

ورلڈ کپ کی مجموعی تاریخ میں بھی ایمباپے نے نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ اب مردوں کے عالمی کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ 22 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، جبکہ لیونل میسی 21 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف دو گول کرنے کے باوجود ایمباپے فرانس کو 6-4 کی شکست سے نہ بچا سکے اور ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔

میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اتنے زیادہ گول کرنا یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے، لیکن وہ گولڈن بوٹ کے بجائے فائنل کھیلنے کو ترجیح دیتے۔ ان کے مطابق یہ اعزاز ان کے کیریئر کی میراث کا حصہ ضرور بنے گا، مگر اس وقت ان کی سب سے بڑی خواہش ورلڈ کپ جیتنا تھی۔

ایمباپے نے گروپ مرحلے میں سینیگال اور عراق کے خلاف دو، دو گول کیے، جبکہ سویڈن کے خلاف بھی ایک گول اسکور کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ناک آؤٹ مرحلے میں پیراگوئے کے خلاف فیصلہ کن پنالٹی اور مراکش کے خلاف بھی گول کیا۔

ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ 7، 7 گول کے ساتھ مشترکہ تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ فرانس کے عثمان ڈیمبیلے اور انگلینڈ کے ہیری کین نے 6، 6 گول کیے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!