نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نیوجرسی میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ اور منظم کھیل پیش کیا، تاہم مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔
President Donald J. Trump presents the World Cup Trophy to Spain, the 2026 @FIFAWorldCup Champions! 🏆 pic.twitter.com/SHsoBhYm1b
— The White House (@WhiteHouse) July 19, 2026
اضافی وقت کے دوسرے حصے میں اسپین spain کے ٹوریس نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ اس گول کے بعد ارجنٹینا نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، لیکن اسپین کا دفاع مضبوط ثابت ہوا اور کوئی موقع نہ دیا۔
مذید خبریں
فیفا ورلڈ کپ 2026: چیمپیئن ٹیم کو پہلی مرتبہ یادگاری رنگز ملیں گی – urdureport.com
لامین یمال ایک مسلمان کھلاڑی : میسی کی گود سے لیکر ورلڈ کپ فائنل تک – urdureport.com
میں نے کوشش کی : نیمار کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان – urdureport.com

میچ کے اختتام پر اسپین نے 1-0 کی کامیابی کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کرلی اور 16 سال بعد ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین فٹبال ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا اور فٹ بال ورلڈ کپ عالمی چیمپئن Spain football world champion بن گئی۔

دوسری جانب لیونل میسی کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکی اور فائنل میں شکست کے بعد رنر اپ پر اکتفا کرنا پڑا۔


