سال 2026 کے پہلے نصف حصے کے اختتام پر نیٹ فلکس (Netflix) نے اپنی نئی ویورشپ رپورٹ جاری کر دی، جس سے معلوم ہوا ہے کہ جنوری سے جون کے دوران دنیا بھر کے صارفین نے پلیٹ فارم پر موجود فلموں اور ویب سیریز دیکھنے میں مجموعی طور پر 97 ارب گھنٹے صرف کیے۔
رپورٹ کے مطابق نفسیاتی تھرلر "His & Hers” رواں سال کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نیٹ فلکس اوریجنل ویب سیریز رہی، جس نے 104 ملین ویوز حاصل کیے۔ سیریز میں ٹیسا تھامسن (Tessa Thompson) اور جان برنتھل (Jon Bernthal) مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جبکہ کہانی ایک قتل کی تفتیش کے گرد گھومتی ہے جو سابق میاں بیوی کو دوبارہ ایک دوسرے کے مقابل لے آتی ہے۔

دوسرے نمبر پر نیٹ فلکس کی مقبول رومانوی سیریز "Bridgerton” کا چوتھا سیزن رہا، جسے 100.2 ملین ویوز ملے۔ فہرست میں تیسری پوزیشن تھرلر سیریز "I Will Find You” نے حاصل کی، جس میں سام ورتھنگٹن (Sam Worthington) مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اور اسے 63.9 ملین ویوز حاصل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس فکشن سیریز "Stranger Things” کا پانچواں اور آخری سیزن 55.6 ملین ویوز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ سنسنی خیز تھرلر نے 50.3 ملین ویوز حاصل کرکے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔
مذید خبریں
دپیکا پڈوکون : ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں – urdureport.com
دوشیزہ کی مس ورلڈ مقابلے میں پاکستان کی پہلی بار نمائندگی – urdureport.com
نیٹ فلکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2026 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نفسیاتی تھرلرز، رومانوی ڈرامے اور سائنس فکشن پر مبنی ویب سیریز عالمی ناظرین کی اولین پسند رہیں اور ان عنوانات نے کروڑوں ویوز حاصل کیے۔


