• Home  
  • اسلام آباد میں ویزا فراڈ :سینکڑوں غیر ملکی گرفتار، گلبرگ میں جیل
- پاکستان

اسلام آباد میں ویزا فراڈ :سینکڑوں غیر ملکی گرفتار، گلبرگ میں جیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ویزا قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 258 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق چین، ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویت نام سمیت مختلف ممالک سے ہے۔ یہ افراد پاکستان میں وزٹ، سیاحتی اور […]

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ویزا قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 258 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گلبرگ گرینز سب جیل قرار

ایف آئی اے کی کاروائی ؟

ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسلام آباد میں 200 سے 300 کے قریب غیر ملکی شہری ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں اور ملازمتوں میں مبینہ طور پر مصروف ہیں۔

اطلاع ملنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گلبرگ گرینز میں کارروائی کی۔جب ٹیم پہچی تو وہاں پر 258 غیر ملکی شہری موجود پائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے ویزا اور سفری ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات

ابتدائی تحقیقات کے دوران بعض افراد فراڈ اور مختلف ویب سائٹس کی تیاری میں ملوث ہائے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ مزید شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔

جبکہ دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف اضافی مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو رکھنے کے لیے ایف آئی اے کے حراستی مراکز میں گنجائش موجود نہیں تھی۔جگہ کی عدم دستریابی کے باعث گلبرگ گرینز کے پلازے کو عارضی سب جیل میں تبدیل کیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!