عمان نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور مختصر مدت کے سفر کو آسان بنانے کے لیے 14 روزہ مفت سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اہل غیر ملکی شہری بغیر کسی ویزا فیس کے دو ہفتوں تک عمان میں قیام کر سکیں گے۔
عمانی حکام کے مطابق یہ مفت ویزا صرف ان ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا جن کی منظوری متعلقہ حکومتی ادارے دیں گے۔ تاہم، تاحال ان ممالک کی باضابطہ فہرست جاری نہیں کی گئی، اس لیے یہ واضح نہیں کہ کن ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ویزا کے اہل افراد کو سہولت
نئے ضوابط کے مطابق اگر کوئی مسافر 14 روزہ مفت ویزا پر عمان پہنچنے کے بعد مزید قیام کرنا چاہے تو وہ ویزا کی مدت ختم ہونے سے قبل کسی دوسرے سیاحتی ویزا Oman Tourist visa 14 days کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ ویزا کی تمام شرائط پوری کرنا اور مقررہ فیس ادا کرنا لازمی ہوگی۔ اس عمل کے دوران بعض درخواست گزاروں کو نیا ویزا حاصل کرنے کے لیے عمان سے باہر جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ملک کی جانب راغب کرنا، مختصر تعطیلات، خاندانی ملاقاتوں اور تفریحی دوروں کو فروغ دینا ہے، جس سے سیاحت کے شعبے اور مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ فیصلہ 2 اگست 2026 کو عمان کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا، جبکہ اس پر 3 اگست 2026 سے عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔
مذید خبریں
کینیڈا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا اپ ڈیٹ آگئی – urdureport.com
سعودی عرب ٹورسٹ پیکیج ویزا متعارف، پاکستانیوں کے لیے 48 گھنٹوں میں – urdureport.com
ویزا کی کیٹیگری
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 29 کے تحت داخلہ ویزا فیس کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے 14 روزہ عمان سیاحتی ویزا Oman tourist visaکو الگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ویزا کی فیس صفر عمانی ریال مقرر کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اہل درخواست گزاروں سے کسی قسم کی ویزا فیس وصول fee free visa نہیں کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مفت 14 روزہ ویزا کی سہولت سے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے، جس سے عمان کی سیاحت، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر متعلقہ شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔


