• Home  
  • ورلڈ کپ مشن مکمل، پاکستان ہاکی ٹیم 11ویں پوزیشن کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوگی
- کھیل

ورلڈ کپ مشن مکمل، پاکستان ہاکی ٹیم 11ویں پوزیشن کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوگی

ایمسٹیلوین: ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر 11ویں پوزیشن کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ اختتام کیا۔ جنوبی افریقہ سے مقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 4-4 گول […]

ایمسٹیلوین: ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر 11ویں پوزیشن کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ اختتام کیا۔

جنوبی افریقہ سے مقابلہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 4-4 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پاکستان نے شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ فیصلہ کن گول سابق کپتان عماد بٹ نے اسکور کیا۔

ورلڈ کپ مشن مکمل کرنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کل نیدرلینڈز سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، جہاں کھلاڑی وطن واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔

اٹھ سال بعد شرکت

پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں واپسی کی تھی۔ قومی ٹیم کو گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دوسرے میچ میں ویلز کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ گروپ کے آخری میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے 3-1 سے شکست دی۔

گروپ مرحلے کے بعد پاکستان نے کلاسیفکیشن مرحلے میں جاپان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-3 سے کامیابی حاصل کی، تاہم اگلے میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 4-2 سے شکست دے دی۔

گیارویں پوزیشن کا مقابلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کو 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقا کا سامنا کرنا پڑا، جہاں قومی ٹیم نے 4-4 کی برابری کے بعد شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے کامیابی حاصل کرکے 11ویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی 2026 ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی کپ میں قومی ٹیم کی بہترین پوزیشن ہے۔ پاکستان نے 2006 کے ورلڈ کپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ 2010 اور 2018 میں قومی ٹیم 12ویں نمبر پر رہی۔

قومی ٹیم 2014 اور 2023 کے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ یوں آٹھ سال بعد عالمی کپ میں واپسی کرنے والی پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا اور اب وطن واپسی کے لیے نیدرلینڈز سے روانہ ہوگی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!