اردو رپورٹ ڈیسک
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی وہ نیلامی منسوخ کردی ہے جو منگل کو 26 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے ہونے والی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیلامی میں بحریہ گالف سٹی، راولپنڈی میں واقع 32 کنال 11 مرلہ اراضی کے ساتھ تعمیر شدہ مکان شامل تھا۔ ایف بی آر نے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے ستمبر 2026 میں اس جائیداد کی سرکاری نیلامی کا اشتہار جاری کیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب ذارئع کا کہنا ہے ہے کہ اس وقت اہم شخصیات کے ساتھ ملک ریاض کے رابطے ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ ملک ریاض کے معاملات میں بہتری میں پیشرفت ہوئی ہے۔
26.47 ارب روپے کے ٹیکس واجبات
نیلامی کے نوٹس کے مطابق مذکورہ جائیداد 26.47 ارب روپے کے ٹیکس ڈیفالٹ سے متعلق تھی۔
جائیداد کی نیلامی منگل کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں واقع بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر میں ہونا تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فیصلہ
نیلامی کی منسوخی سپریم کورٹ کی جانب سے ایف بی آر کو بحریہ ٹاؤن سے 26 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی وصولی اور گروپ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
سپریم کورٹ نے 29 ستمبر 2026 کو حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف بی آر کو بحریہ ٹاؤن سے مذکورہ واجب الادا رقم کی وصولی سے روک دیا تھا۔
مزید پڑھئِے
انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے – urdureport.com
بحریہ ٹاؤن کی دیگر جائیدادوں کی نیلامی
ایف بی آر اس سے قبل اسلام آباد کے پارک روڈ پر واقع بحریہ ٹاؤن کی ایک جائیداد بھی نیلام کرچکا ہے، جس سے 2 ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے جولائی 2026 میں تحصیل مری میں 527 کنال اراضی کی بھی نیلامی کی تھی۔


