اردوEnglish
بدھ, 21 اکتوبر 2026
  • Home  
  • طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- وائرل نیوز

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے الزام میں زیر حراست ملزم محمد نعمان برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کے الزام میں زیر حراست ملزم محمد نعمان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!