اردوEnglish
بدھ, 25 نومبر 2026
  • Home  
  • چین، منگولیا اور روس کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس 6 سال بعد بحال
- سیاحت

چین، منگولیا اور روس کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس 6 سال بعد بحال

چین، منگولیا اور روس کو ملانے والی بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس چھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ افتتاحی سفر 2 ہزار 666 کلومیٹر طویل ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 55 گھنٹے لگیں گے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

چین، منگولیا اور روس کو ملانے والی بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس چھ سال بعد بحال کردی گئی ہے۔

نئی ٹرین سروس چین کے دارالحکومت بیجنگ سے روس کے شہر ارکتسک کے لیے روانہ ہوئی، جو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر سے گزرے گی۔

افتتاحی سفر کا فاصلہ 2 ہزار 666 کلومیٹر ہے، جسے طے کرنے میں تقریباً 55 گھنٹے لگیں گے۔

مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات

ٹرین میں چینی کھانوں کی فراہمی کے لیے خصوصی ڈائننگ کار شامل کی گئی ہے، جہاں پورے سفر کے دوران مسافروں کو چینی کھانے اور مغربی طرز کا ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔

مسافروں کی سہولت کے لیے روسی اور منگولین زبان کے ترجمان بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں دوران سفر لسانی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہفتہ وار ٹرین سروس

یہ بین الاقوامی ٹرین سروس ہفتے میں ایک مرتبہ چلائی جائے گی۔ واپسی کی ٹرین روس کے شہر ارکتسک سے ہفتے کے روز روانہ ہوگی اور پیر کو بیجنگ پہنچے گی۔

سیاحوں کے لیے پرکشش سفر

سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق یہ ریلوے سفر خاص طور پر ان سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا جو برف پوش مناظر، خزاں کے رنگوں اور قدرتی خوبصورتی کی فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!